ڈیرہ مراد جمالی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کمیونسٹ پارٹی، سندھ ہاری کمیٹی اور بلوچستان بزگر کمیٹی کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ دھان کی امدادی قیمت 4000 روپے اور گندم کی قیمت 4500 روپے مقرر کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ اور ہاری کارڈ یا کھاد کی مد میں امداد ان بے زمین کسانوں کو بھی دی جائے جو دوسروں کی زمین پر کاشتکاری کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ دارانہ نظام کے تحت کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے اور حکومت کو منڈی پر قابو پاکر چھوٹے کسانوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔
عہدیداروں نے بے زمین کسانوں کو ریونیو ریکارڈ میں شامل کرنے، سرکاری خریداری مراکز قائم کرنے اور مانیٹرنگ کمیٹیاں بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔


