اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ “آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔” وزیراعظم نے کہا کہ صحافی حقائق تک عوام کی رسائی ممکن بناتے ہیں اور تشدد و دھمکیوں کے باوجود اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت پاکستان آزادی صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


