96

پنجاب بھر میں اسموگ کے باعث اسکول صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ میں اضافے کے پیش نظر صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ پابندی 3 نومبر سے 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گی، جس میں کالجز اور اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز بھی شامل ہیں۔

خلاف ورزی کی صورت میں پہلی بار ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے، جبکہ دوسری بار چھ لاکھ سے دس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں