سٹھ میل موڑ پر موٹر سائیکل اور ٹرالر کا تصادم، ایک خاتون جاں بحق

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)سٹھ میل موڑ کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرالر کے تصادم میں 40 سالہ خاتون مریم موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ متوفیہ اور زخمیوں کا تعلق گاؤں عنایت راجپوت باوی سے ہے۔ پولیس نے انہیں اسپتال منتقل کیا، جبکہ ٹرالر ڈرائیور واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں