اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) آئی ایٹ مرکز میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والا نوجوان گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ آئی نائنٹی پولیس نے ملزم عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں، دھمکیاں دیں اور ایک اہلکار کو تھپڑ مارا۔
یہ ملزم اس سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی پر تشدد کرچکا ہے، جس کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔


