بلوچستان میں نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ ماڈل جیل کا فیصلہ

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کے لیے کوئٹہ میں علیحدہ ماڈل جیل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی، جس میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔

سینٹرل جیل کے قریب جدید سہولیات سے آراستہ عمارت تعمیر کی جائے گی، جبکہ سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جا رہی ہے تاکہ نو عمر قیدیوں کو فوری طور پر منتقل کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں