گورنر پنجاب کا کسان بورڈ کا دورہ، کسانوں کو گندم کی پوری قیمت ادا کرنے کا مطالبہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کسان بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین پاکستان کسان بورڈ میاں محمد اجمل نے ان کا استقبال کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں کسانوں کو گندم کی پوری قیمت ادا کی تھی اور موجودہ حکومت کو بھی یہی اقدام کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کی معیشت میں زراعت کا بنیادی کردار ہے اور وہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

کسان وفد نے گورنر کے سامنے اپنے مسائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ان کی فصلیں، مال مویشی اور گندم بہہ گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے اور کسانوں کو گندم کی پوری قیمت ادا کی جائے تاکہ ان کی محنت ضائع نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں