پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ روز صرف طورخم بارڈر سے 5 ہزار 220 افغان مہاجرین واپس اپنے ملک روانا ہوئے۔
واپس جانے والوں میں پی او آر کارڈ ہولڈرز اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز شامل ہیں۔ محکمہ انخلاء کے مطابق، دیگر صوبوں سے 25 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن بھی واپس جا چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے 19 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، جبکہ پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ کی جیلوں سے 7 ہزار 261 افراد کی واپسی مکمل ہوئی۔ اس طرح اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔


