کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان پولیس میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔محمد بلوچ کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ آصف خان ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ تعینات ہوں گے۔
دیگر تقرریوں میں زاہد حسین شاہ ایس پی قلات، سعید عبدالصبور ایس پی پشین، اور اختر محمد اچکزئی ایس پی سوراب تعینات کیے گئے ہیں۔ ایس پی سوراب رحمت اللہ اور خرم مہیسر کو سی پی او کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔


