86

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں سات دن کی توسیع

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں سات دن کی توسیع کر دی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق، احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ہر قسم کے اجتماع پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ عوامی مقامات پر چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔

یہ پابندی شادی کی تقریبات، جنازہ و تدفین پر لاگو نہیں ہوگی، جبکہ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران اور عدالتیں بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں