81

وزیراعلیٰ سے پی ٹی آئی سندھ وفد کی ملاقات، بانی پارٹی کی رہائی کو اولین ترجیح قرار دے دیا گیا

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس کی قیادت ایم این اے سیف الرحمان نے کی۔

وفد نے وزیراعلیٰ کو ان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔

وفد نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے ساتھ فرنٹ لائن کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے سندھ کے دورے کا شیڈول جلد جاری کرنے کا اعلان بھی کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں