پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ سی ٹی ڈی میں ہونے والے دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی ابتدائی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ نے واقعے کی وجوہات جاننے اور حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دھماکے میں سی ٹی ڈی اہلکار کی شہادت کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اور سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔


