68

توانائی اور معیشت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں: احسن اقبال

نارووال(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آر ایل این جی کے کنکشنز کھلنے سے سردیوں میں عوام کو نمایاں سہولت میسر آئے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولیوں میں اضافے سے ہی ملک ترقی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں