139

بھارت، امریکا دفاعی معاہدہ: پاکستان کا محتاط ردعمل

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے، کیونکہ اس کے جنوبی ایشیا پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ آج صبح نافذ ہوا ہے، اور پاکستان امن و استحکام کے تناظر میں اس کے اثرات پر غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی فریم ورک پر دستخط کی تصدیق کی ہے، جسے خطے میں استحکام اور تکنیکی تعاون کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں