تیراہ (ایچ آراین ڈبلیو) خیبر کی حسین وادی تیراہ میں نادر شاہ کرکٹ گراؤنڈ پر ایک دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹائپ ڈی اسپتال کے عملے اور شیر دل الیون کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔
اس میچ کا مقصد مقامی آبادی، آرمی اور ایف سی کے درمیان خیرسگالی، اعتماد سازی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔ ایونٹ نے ایک خوشگوار اور دوستانہ ماحول فراہم کیا، جس نے مقامی لوگوں اور فورسز کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
میچ کے دوران شائقین کی بڑی تعداد نے گراؤنڈ کا رخ کیا اور دونوں ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور منتظمین کو یادگاری انعامات اور تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔


