اپر چترال (ایچ آراین ڈبلیو) مستوج گراؤنڈ میں یوتھ فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل میچ شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ سنسنی خیز مقابلے میں سیکورٹی فورسز اور مقامی ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا، جس نے تماشائیوں کو آخر تک محظوظ رکھا۔
میچ دیکھنے کے لیے فٹبال کے شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی، جنہوں نے دونوں ٹیموں کی زبردست حوصلہ افزائی کی۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی فرنٹیئر کور نارتھ کے ونگ کمانڈر اور مقامی عمائدین نے فاتح ٹیم، رنر اپ اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور علاقے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں۔
مقامی سطح پر اس چیمپئن شپ کو نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کے احیاء کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے


