جامشورو (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا کی خصوصی ہدایات پر جامشورو اور سیہون بار ایسوسی ایشنز میں سندھ بار کونسل کے الیکشن کے حوالے سے قائم ووٹنگ بوتھس پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
انتخابی عمل کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تاکہ ووٹنگ پرامن ماحول میں مکمل ہو۔ تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ ایریا کی نگرانی ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا، ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو، اور ڈی ایس پی سیہون فراز علی خود کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا نے کہا کہ پولیس کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور ووٹنگ کے عمل کو شفاف اور محفوظ بنانا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس مکمل طور پر الرٹ اور چوکس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


