سرکاری ملازمین کی موجیں، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت نے ریلیف دینے کے لئے 85 فیصد اضافہ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے ملازمین کو مہنگے کرایوں سے ریلیف دینے کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی ، یہ اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے لیے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں نافذ ہوگا، جس سے قومی خزانے پرمجموعی طور پر 12 ارب کا اثر پڑے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی کابینہ کو تجویز پیش کی تھی کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرایوں میں اضافے کے باعث وفاقی ملازمین کے کرایہ الاؤنس میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔

وزارت نے بتایا کہ شہری علاقوں میں کرایوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور موجودہ الاونس میں سرکاری ملازمین کے لیے موزوں رہائش حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ آخری بار رینٹل سیلنگ میں ترمیم 28 ستمبر 2021 کو کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں