سوگودھا (ایچ آراین ڈبلیو) اینٹی کرپشن کی کامیاب کارروائی محکمہ مال کا پٹواری ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
حافظ غلام علی نے رشوت خور پٹواری کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر اینٹی کرپشن سرگودھا سے مجسٹریٹ سید ذیشان حیدر صاحب کی موجودگی میں ریڈ کروایا
تفصیلات کے مطابق حافظ غلام علی کے بیٹے کا انتقال پٹواری محمد عدیل نے درج اور پاس کروانا تھا جس کے لیے ملزم محمد عدیل انتقال پاس کرنے کے لیے دو لاکھ روپے رشوت کی ڈیمانڈ کر رہا تھا . اسی سلسلے میں ملزم اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر پہلے ہی پچاس ہزار روپے رشوت لے چکا تھا اور آج مزید ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت وصول کر رہا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن تصور عباس بوسال نے موقع پر ریڈ کر کے ملزم کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
رشوت خور ملزم کو حوالات اینٹی کرپشن سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جسمیں تحصیلدار سرکل بھاگٹانوالا کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے ۔.


