85

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گزشتہ روز کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 17 ملزمان کو گرفتار کیا۔

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گزشتہ روز کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 17 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں 05 اسٹریٹ کرمنلز، 03 منشیات فروش، 02 گٹکا ماوا فروش اور 01 مفرور بھی شامل۔

گرفتار ملزمان سے 03 پسٹلز، 01 رائفل بمعہ ایمونیشن، 100 گرام آئس، 660 گرام چرس، 310 پڑیاں گٹکا ماوا، 03 موبائل فون، 01 موٹر سائیکل، 04 رکشہ اور 3570 نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ پی آئی بی، ٹیپو سلطان، فیروزآباد، جمشید کوارٹرز، محمود آباد، مبینہ ٹاؤن اور سہراب گوٹھ کے علاقوں سے عمل میں لائی گئی۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے ملزمان کو متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں