وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کے لیے درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر کر دی گئی ہے۔

ہائیکورٹ کے وکیل صبغت اللہ شاہ نے دائر کی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بار الیکشنز میں انصاف لائرز فورم کے وکلاء کی حمایت کر کے آئین کے متعدد آرٹیکلز کی خلاف ورزی کی ہے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے نااہل قرار دیا جائے اور انہیں سیاسی سرگرمیوں سے روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں