اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر کیش لیس ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے شروع کیے جانے والے نئے نظام کے تحت تمام کاروباری اداروں اور کنسیشنرز کے لیے لائسنس یافتہ ڈیجیٹل ادائیگی نظام اپنانا لازمی ہوگا۔
پی اے اے کے ترجمان کے مطابق، نقد ادائیگی کا آپشن بدستور دستیاب رہے گا، لیکن ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ جو ادارے ڈیجیٹل نظام نہیں اپنائیں گے، ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یہ اقدام ایوی ایشن سیکٹر میں شفافیت اور جدید مالیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔


