کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت نے گلشن معمار اور ٹاور کے درمیان رہائشیوں کی سہولت کے لیے ای-بس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ اس روٹ پر 15 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جو علاقے کے رہائشیوں کی آمدورفت کو آسان بنائیں گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈبل ڈیکر اور ای-بسوں کی نئی کھیپ جلد کراچی پہنچ رہی ہے، جبکہ دسمبر میں ای-ٹیکسی سروس کا آغاز بھی کیا جائے گا۔


