لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)گھریلو صارفین کے لیے ایک بری خبر یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں گیس مہنگی ہو سکتی ہے، جس سے سردیوں میں عوام پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔
گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ اوگرا 7 اور 11 نومبر کو ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
سوئی ناردرن گیس پیپ لائنز نے 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔


