پاک-افغان سرحد 18ویں روز بھی بند، ہزاروں افغان واپس جا رہے ہیں

طورخم(ایچ آراین ڈبلیو)پاک-افغان سرحد پر تمام اہم تجارتی گزرگاہیں آج 18ویں روز بھی دوطرفہ تجارت کے لیے بند ہیں۔ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق، چمن بارڈر (باب دوستی) سے روزانہ 4 سے 5 ہزار افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔

طورخم، انگور اڈہ، غلام خان اور خرلاچی سرحدی گزرگاہیں بھی گزشتہ 18 روز سے تجارت اور آمدورفت کے لیے بند ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں مسلسل معطل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں