79

سندھ میں 6 لاکھ سے زائد اتائی ڈاکٹر، ایچ آئی وی پھیلنے کی بڑی وجہ: وزیر صحت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو دی گئی بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ صوبے میں 6 لاکھ سے زائد غیر تربیت یافتہ ڈاکٹر (اتائی) کام کر رہے ہیں، جن میں سے 40 فیصد صرف کراچی میں موجود ہیں۔

بریفنگ کے مطابق ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز کی اہم وجوہات میں اتائی ڈاکٹر، غیرقانونی کلینک، غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس، حجاموں کے استعمال شدہ بلیڈز اور سرنجز کی ری پیکنگ شامل ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ عوام کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن، پولیس اور ڈسٹرکٹ کولیکٹرز اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں