99

میٹرک بورڈ کراچی کا تاریخی فیصلہ: 9ویں جماعت کی جانچ ای-مارکنگ سے ہوگی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میٹرک بورڈ کراچی نے 9ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی کاپیاں چیک کرنے کے طریقہ کار میں انقلابی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر حمزہ خان تگڑ نے بتایا کہ 2026ء سے نویں جماعت کے تمام مضامین کی جانچ ای-مارکنگ کے ذریعے ہوگی، جبکہ دسویں جماعت میں حیاتیات اور کمپیوٹر کے مضامین بھی ای-مارکنگ سسٹم سے چیک ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امتحانی نظام کو او لیول کے طرز پر ڈھالا جائے گا، جس میں 50 فیصد نمبر شارٹ نوٹس اور ایم سی کیوز جبکہ باقی 50 فیصد تفصیلی جوابات پر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بڑے امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے جہاں 500 سے 1000 امیدوار بیٹھ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں