اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت پاکستان نے ایم ایل-ون ریلوے لائن کے کراچی تا روہڑی حصے کی تعمیر کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 2 ارب ڈالر کا قرض حاصل کر لیا ہے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ اس منصوبے پر کام آئندہ سال کے آغاز میں شروع ہوگا اور اسے 2028 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ یہ منصوبہ ریکو ڈک کاپر اور گولڈ پروجیکٹ کی نقل و حمل کے لیے اہم ہے۔
یہ کراچی-پشاور مرکزی ریلوے لائن کے 10 ارب ڈالر کے توسیعی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔


