کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور سندھ کے عوام کو بلا تفریق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ وزیر نے ٹاؤن انتظامیہ سے اپنا کردار ذمہ داری سے نبھانے کا کہا ہے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے اور اس پر عملدرآمد جاری ہے۔


