99

طالبان کو قبرستان بنانے کی ضرورت نہیں، لیکن جواب بہت مہنگا ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو طالبان کو “ختم کرنے یا غاروں میں بھگانے” کی ضرورت نہیں، لیکن اگر انہوں نے مہم جوئی کی تو دنیا دیکھے گی کہ ان کی دھمکیاں محض دکھاوا تھیں۔

استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ رہنے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان رجیم میں انتشار اور دھوکہ دہی موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کرے گا اور جواب “سخت اور کڑوا” ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ طالبان افغانستان کو اپنی قابض حکمرانی بچانے کے لیے نئے تنازع میں دھکیل رہے ہیں، اور اگر وہ اپنی حرکتوں پر اصرار کریں گے تو “جو بھی ہونا ہے وہ ہو”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں