84

“کے پی میں وزارتوں کی نیلامی ہو رہی ہے”، عظمیٰ بخاری کا الزام

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کے لیے وزارتوں کی نیلامی ہو رہی ہے، جہاں اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ روپے تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ پیسے دے کر وزیر بنیں گے، وہ ضرور کرپشن کریں گے۔ عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کی حکومت کے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں