اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ برادر ملک (افغانستان) کو امن کے لیے موقع دے رہا ہے، لیکن افغان طالبان کے زہر آلود بیانات ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان میں کوئی دہشت گرد حملہ ہوا تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے یہ بھی انکشاف کیا کہ طالبان حکومت کچھ برادر ممالک سے مسلسل درخواستیں کر رہی تھی۔


