91

اعظم سواتی کے ٹوئٹ کیس کا فیصلہ 5 نومبر تک محفوظ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ مقدمے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے محفوظ کر لیا ہے۔عدالت نے 5 نومبر کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل اعظم سواتی کی جانب سے تحریری دلائل جمع کروائے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ مقدمے کے دوران اعظم سواتی نے دفاعی بیان بھی جمع کروا دیا تھا۔ اب دونوں فریقوں کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں