اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ملک میں تیل کی سپلائی چین کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کی سرکاری طور پر تصدیق ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، وزارت پیٹرولیم، ایف بی آر، اوگرا اور تیل انڈسٹری کے اشتراک سے تیار کردہ یہ منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہوگا۔ پہلا مرحلہ، جیوگرافک انفارمیشن سسٹم، مکمل ہو چکا ہے۔
اس ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ، ٹیکس چوری اور انڈر انوائسنگ پر مؤثر طریقے سے قابو پایا جا سکے گا۔ دوسرے مرحلے میں تیل کی سپلائی چین کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، جبکہ تیسرے مرحلے میں ریٹیل آؤٹ لیٹس کو خودکار نظام پر منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نظام سے ایف بی آر کو اربوں روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے۔


