95

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ 14 ہزار روپے گراوٹ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سونے کی قیمتوں میں ایک روز میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس میں فی تولہ سونا 14 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے پر آ گیا۔

دس گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 3 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 46 ہزار 963 روپے رہ گئی۔ چاندی میں بھی نمایاں گراوٹ آئی، جس کی فی تولہ قیمت 173 روپے کم ہو کر 4,924 روپے ہو گئی۔

یہ گراوٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب پیر کو بھی سونے میں 3,300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں