اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ملک بھر کے گیس صارفین کے لیے ایک بار پھر مالی بوجھ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کی درخواستیں اوگرا میں دائر کر دی ہیں۔
سوئی نادرن گیس کمپنی نے 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت بڑھانے کی درخواست دائر کی ہے، جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے 125 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔
اوگرا 7 نومبر کو سوئی نادرن اور 11 نومبر کو سوئی سدرن کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کے لیے اربوں روپے کی مالی ضروریات کا تخمینہ پیش کیا ہے۔


