آزاد کشمیر(ایچ آراین ڈبلیو) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام ایک نمائندہ اور جوابدہ حکومت کے حقدار ہیں، اور عدم اعتماد کی تحریک ذاتی نہیں بلکہ آئینی حق ہے۔
انہوں نے جمہوری عمل کو بحران بنانے والے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی استحکام اور شفاف حکمرانی یقینی بنائے گی۔ شازیہ مری نے زور دیا کہ جو عوامی خدمت میں ناکام رہیں انہیں دستبردار ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتوں کے ساتھ اتحاد ذمہ داری کا مظہر ہے نہ کہ وقتی مفاد کے لیے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں جمہوری تبدیلی کے حصول کے لیے متحدہ کوششیں جاری رکھے گی۔


