کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے ورثاء کو 73 لاکھ 93 ہزار روپے کے لیو انکیشمنٹ کے چیک تقسیم کیے۔ تقریب میں کل 19 ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات ادا کیے گئے۔
چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ “لیو انکیشمنٹ ہر ملازم کا بنیادی حق ہے اور ہماری اولین ترجیح ہے کہ اس کی ادائیگی میں کوئی تاخیر نہ ہو۔” انہوں نے ماضی کے برعکس ریٹائرمنٹ کے فوری بعد واجبات کی ادائیگی کو اپنی حکمرانی کی کامیابی قرار دیا۔
میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے چیئرمین کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ شفافیت اور انتظامی بصیرت کی بہترین مثال ہے۔ ریٹائرڈ ملازمین نے بھی بروقت ادائیگی پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔


