مالاکنڈ(ایچ آراین ڈبلیو) سیکیورٹی فورسز اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول کوٹ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں 850 مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔
اس کیمپ کا مقصد علاقے کے مرد، خواتین اور بچوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت و صفائی کے حوالے سے آگاہی بڑھانا تھا۔ مقامی افراد نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات دور دراز علاقوں میں صحت عامہ کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔


