94

بلوچستان میں ادویات کا شدید بحران، مریضوں کی زندگیاں خطرے میں

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان میں کینسر، شوگر، بلڈ پریشر اور اینٹی بایوٹکس جیسی جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت نے بحران کی شکل اختیار کر لی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے اسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز میں یہ ادویات مکمل طور پر ناپید ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کئی فارماسیوٹیکل کمپنیاں قیمتیں بڑھانے کے لیے جان بوجھ کر ادویات کی سپلائی روکے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متبادل ادویات دستیاب نہیں یا ان کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔

شہریوں اور سماجی حلقوں نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو صوبے کا صحت کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں