کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کراچی سمیت تمام اضلاع میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔
وزیر نے نجی کمپنی کو واضح انتباہ دیا کہ وہ معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں معاہدہ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “نجی کمپنی کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے، لیکن کارکردگی بہتر بنانی ہوگی۔”
اجلاس میں ناجائز مطالبے اور رشوت کی شکایات پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی، گھوسٹ ملازمین کے خلاف اقدامات، اور نئے رہائشی منصوبوں میں گاربیج اسٹوریج کی گنجائش کو لازمی قرار دیا گیا۔ وزیر نے کہا کہ عوام پر کیکے کے مہنگے ٹیرف کا بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔


