99

سندھ حکومت کا خواتین کے لیے اسکوٹی ٹریننگ اور ٹرانسپورٹ منصوبوں کے توسیع کا اعلان

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا کہ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں خواتین کو اسکوٹی چلانے کی مفت تربیت دی جائے گی، جس کے بعد انہیں مفت ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے جائیں گے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں لیے گئے اہم فیصلوں میں یلو لائن بی آر ٹی کے تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھولنا، کراچی میں گلشن معمار سے ٹاور تک ای وی بسوں کا نیا روٹ، اور خیرپور، شکارپور و نوشہرو فیروز میں پیپلز بس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینا شامل ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ یہ اقدامات خواتین کی خودمختاری اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی سمت اہم قدم ہیں۔ انہوں نے دسمبر میں ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز کا بھی اعلان کیا، جس کے لیے خواتین ڈرائیورز کی تربیت کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں