کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسکن ڈیزیز اسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بدلتے موسم میں فنگس، ایگزیما اور سریسز کے بڑھتے مریضوں کو فری مرہم کے ساتھ 1000 سے 1500 روپے کی ادویات باہر خریدنے کا نسخہ دیا جا رہا ہے۔
اسپتال کے باہر قائم میڈیکل اسٹورز پر مریضوں کا رش دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک مریضہ کا کہنا تھا کہ “ہر ماہ چار دفعہ آتی ہوں اور 2 سے ڈھائی ہزار روپے کی دوائیں خریدتی ہوں۔”
ڈاکٹر تانیہ نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “ہم مریضوں کو تین دن کا مرہم مفت دیتے ہیں، جبکہ اضافی ادویات کی فہرست دے دیتے ہیں۔” اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔


