کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)یورپی پارلیمنٹ کے ایک اعلی سطحی وفد نے لوکس منڈلے کی قیادت میں پی ڈی ایم کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور صوبے میں آفات کے انتظام کے لیے کیے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا۔
پی ڈی ایم کے ڈائریکٹر جنرل سلمان شاہ نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یورپی یونین کے فنڈ شدہ پراجیکٹ کے تحت 30 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے ڈزاسٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے الرٹ جاری کرنے جاری کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
یورپی وفد نے پی ڈی ایم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور سندھ میں آفات سے نمٹنے کے لیے موثر نظام کے قیام کی خواہش ظاہر کی۔


