96

سچل میں قبضہ مافیا کا سسٹم کے نام پر نجی زمین پر غیرقانونی تعمیر، مکین برہم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سچل کے علاقے اسکیم 33 میں قبضہ مافیا نے ‘سسٹم’ کے نام پر نجی رہائشی سوسائٹی کی زمین پر زبردستی باؤنڈری وال کی تعمیر شروع کر دی ہے، جس کے خلاف مقامی مکین شدید احتجاج کر رہے ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں ان کی سوسائٹی کی زمین پر غیرقانونی طور پر دیواریں تعمیر کی جا رہی ہیں، حالانکہ زمین کی ملکیت کا معاملہ فی الوقت سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

احتجاج کرنے والے رہائشیوں نے الزام لگایا کہ یہ اقدام عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر غیرقانونی تعمیراتی کام روکا جائے اور عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔

صورت حال کے پیش نظر علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور مکینوں نے اعلیٰ حکام کی فوری توجہ کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں