90

سندھ حکومت کی نئی پالیسی، منصوبے وقت پر مکمل نہ کرنے پر نئی اسکیمیں نہیں دی جائیں گی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت نے صوبے کی سرکاری جامعات کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو جامعات ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل نہیں کر پائیں گی، انہیں نئی ترقیاتی اسکیمیں نہیں دی جائیں گی۔

وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے تعلیمی ترقی متاثر ہوتی ہے، اس لیے جامعات کی کارکردگی کو نئی اسکیموں کے اجرا سے مشروط کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کی جامعات کے وائس چانسلرز نے بریفنگز دیں۔ ساتھ ہی لاڑکانہ میں انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اور سکھر میں نرسنگ کالج قائم کرنے کے فیصلوں کا بھی اعلان کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں