کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کو باضابطہ خط لکھ کر شہری حکومت کے 32 ارکان سٹی کاؤنسل سے اپنی لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد کے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ان 32 ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کی جا چکی ہے اور اب وہ پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے۔ انہیں آزاد ارکان سمجھا جائے گا۔
خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری خط و کتابت اور عوامی حلقوں میں ان ارکان کا تعلق پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔ اسد امان، صلاح الدین اور امجد علی سمیت 10 ارکان کے نام واضح طور پر خط میں درج ہیں۔
یہ اقدام پارٹی لائن سے ہٹنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


