100

جامشورو میں گیسٹرو کی وبا، 9 افراد جاں بحق، 105 سے زائد متاثر

جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو) ضلع جامشورو کے فیض محمد برفت گوٹھ میں اسہال اور ہیضہ کی وبا پھوٹنے سے 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک گیسٹرو کے 105 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقے میں فوری طور پر میڈیکل کیمپ قائم کیا جائے۔

لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نے علاقے کے پانی کو ناقابل استعمال قرار دے دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق 7 سے 10 روز قبل ایک فوتگی کے موقع پر آلودہ پانی اور غیر صحت مند خوراک کے استعمال سے وبا پھیلی۔

محکمہ صحت کی ٹیمیں مسلسل علاقے میں موجود ہیں اور مریضوں کی منتقلی کے لیے 1122 ایمبولینس سروس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں