کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیو جام صادق پل کی تعمیر کے دوران کے الیکٹرک اور کانٹریکٹر کے درمیان تنازعہ عدالت تک پہنچ گیا ہے، جس پر عدالت نے فریقین کو 31 اکتوبر تک موجودہ حالت برقرار رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل احمد علی حسین کے مطابق، تعمیرات کے دوران کے الیکٹرک کی 11 کے وی لائن کا پول کام میں رکاوٹ بن رہا تھا، جسے بعد میں ہٹا دیا گیا۔ تاہم کے الیکٹرک نے انفراسٹرکچر منتقلی کے لیے 51 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے اور رقم نہ ملنے پر پول دوبارہ لگانے کی دھمکی دے رہا ہے۔
عدالت نے یلو لائن منصوبے کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عارضی طور پر موجودہ حالت برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


