93

پی ٹی آئی کراچی کے 32 اراکین کو پارٹی سے نکالا گیا، ‘غدار’ قرار دیدیا گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی ترجمان فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ سٹی کونسل کراچی کے 32 اراکین نے میئر کے انتخاب میں غداری کر کے اپنی سیاسی موت آپ مر چکی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ پارٹی قیادت نے ان اراکین سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں آزاد اراکین قرار دے دیا ہے۔ فوزیہ صدیقی کے مطابق یہ اراکین عمران خان کے نام پر ووٹ لے کر غداری پر اتر آئے۔

انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی انتخابات میں ان کارکنوں کو میدان میں اتارا جائے گا جنہوں نے مشکل وقت میں قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے بعد ملک میں انصاف کی حکمرانی قائم ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں